صدر پرنب مکھرجی نے ملک کی سلامتی سے متعلق تمام چیلنجوں سے سختی سے نمٹنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت اور مؤثر قدم اٹھائے جائیں گے۔
مسٹر مکھرجی نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے آغاز پر دونوں
ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ میں اپنے خطاب میں کہا ’’میری حکومت ملک کی سلامتی سے متعلق تمام چیلنجوں سے سختی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔
دہشت گردی پوری دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر دہشت گردی مخالف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔